Friday, 30 October 2026, 12:59:06 pm
 
وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم
October 30, 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعلی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان پولیس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اس جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور عزم ظاہر کیا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔