Thursday, 31 October 2024, 01:00:01 am
 
عمران خان جھوٹ بول کرلوگوں کوگمراہ کرنےکی کوشش کررہے ہیں:مریم اورنگزیب
May 30, 2023

اطلاعات و نشریات کی وزیر مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کہا ہے کہ وہ حکومت پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کی بجائے ٹھوس ثبوت پیش کریں ۔ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ عمران خان طیبہ گل کے اغوا، چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے اور سیاسی مخالفین کوجیلوں میں قید کرنے میں ملوث تھے۔مریم اونگزیب نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں خواتین صحافیوں سے ناروا سلوک کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی گمراہ کیا ۔