Friday, 03 January 2025, 08:40:46 am
 
وزیراعظم،سعودی وزیر سرمایہ کاری کا معاشی اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ
October 30, 2024

 وزیراعظم شہبازشریف نے ریاض میں سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح اور سعودی عرب کی شاہی عدالت کے مشیر محمد بن MAZYAD AL TUWAIJRI سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاشی اقدامات پر پیشرفت کاجائزہ لیاگیا ۔

اس ماہ کے اوائل میں سعودی وزیر سرمایہ کاری کے ایک بڑے نجی شعبے کے وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان کا ذکرکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ دورے کے دوران ہونے والے کاروباری مفاہمت کی یادداشتوں کے معاہدوں پر ٹھوس عملدرآمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔

وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعاون کیلئے کوشش اور عزم پرسعودی وزیر خالد الفالح کا شکریہ اداکیا ۔