Sunday, 10 November 2024, 08:57:28 pm
 
پاکستان،ویت نام کا عوام روابط مضبوط بنانے،سیاحت کو فروغ دینے کا عزم
October 30, 2024

پاکستان اور ویتنام نے عوام کے درمیان رابطے مضبوط بنانے اور سیاحت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کااظہار بدھ کے روز ریاض میں آ ٹھویں فیوچرانویسٹمنٹ INITIATIVE کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف اور ویتنام کے ہم منصب PHAM CHINH کے درمیان ملاقات میں کیاگیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

شہبازشریف نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون میں اضافے کیلئے دونوں ممالک میں موجود وسیع مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے ویتنام کے ساتھ تعلقات کوفروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کااظہارکیا۔

انہوں نے مزید مواقع تلاش کرنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور کاروباری وفود کے تبادلوں کی تجویز پیش کی۔

آسیان کے خطے میں ویتنام کے کردار کوسراہتے ہوئے انہوں نے آسیان کا مکمل مذاکراتی شریک بننے کیلئے پاکستان کی کوششوں کیلئے حمایت طلب کی۔