وزیراعظم شہبازشریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دور ے پر قطر پہنچ گئے ہیں۔
دوحہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرثالثی کے وزیرمملکت محمد بن عبدالعزیز الخلیفی ، قطر میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
دوحا میں ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم او ر قطری قیادت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیں گے اور خصوصاً تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کریں گے۔
قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفود وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر بات چیت کریں گے۔
شہباز شریف ثقافتی نمائش ’’ منظر پاکستان 1940 سے لے کر اب تک آرٹ اور فن تعمیر،، کا افتتاح بھی کریں گے۔