Thursday, 31 October 2024, 03:14:47 am
 
سرمایہ کاری حکومتی فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں،احسن اقبال
October 30, 2024

 منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سرمایہ کار حکومت کی مثبت سمت  اور فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔

 انہوں نے بدھ کے روزاسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخی بلندی پر پہنچ گئی ہے جبکہ مہنگائی کی شرح کم ہوکر چھ اعشاریہ سات فیصدپر آگئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اب دنیا پاکستان کو ایک کامیاب ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے اورانہوں نے ملکی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے مکمل ہم آہنگی پرزور دیا۔

موسمیاتی تبدیلی سے در پیش چیلنج کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اس امر کو اجاگر کیا کہ حکومت معاشرے میں مدافعت پیدا کرنے، بنیادی ڈھانچے کی موافقت کو بڑھانے اور پانی و خوراک کا تحفظ یقینی بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔