Thursday, 30 January 2025, 10:30:36 pm
 
امریکہ پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہشمند
January 30, 2025

امریکہ پاکستان میں معدنیات' رئیل اسٹیٹ' توانائی' ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہشمند ہے۔

یہ بات امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ اور ارب پتی سرمایہ کار جینٹری بیچ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارتکاری پر یقین رکھتے ہیں اور ہم اسی مقصد کے لئے پاکستان آئے ہیں۔جینٹری بیچ نے کہا ہم ابتدائی طور پر اہم معدنیات اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان میں عظیم الشان عمارتیں بھی تعمیر کریںگے۔جینٹری BEACH نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں عالمی امکانات بھی نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اور حکومت پاکستان اقتصادی ترقی و خوشحالی کے معاملے پر ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہیں۔