Friday, 31 January 2025, 04:05:24 am
 
کابینہ نے پائلٹس سے متعلق سابق وزیر کے بیان پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی
January 30, 2025

وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے پائلٹوں کے بارے میں سابق وزیر کے مبالغہ آرائی پرمبنی غیر ذمہ دارانہ بیان کے پس پردہ مقاصد کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی۔

کمیٹی سابق وزیر کی جانب سے غیرذمہ دارانہ بیان کے نتیجے میں قومی ائیرلائن اور خزانے کو ہونے والے نقصانات کا تعین بھی کرے گی۔

کابینہ نے وفاقی حکومت کے زیرا نتظام میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے صوبائی کوٹہ میں پچیس فیصد تک کمی کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی سفارش پر مڈل ایسٹ گرین انیشیئیٹو کے چارٹر کی توثیق کی-

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان مذکورہ چارٹر کے بانی اراکین میں سے ہے ۔ اس انیشئیٹو کے تحت 200 ملین ہیکٹرز زمینی رقبے کی بحالی کی جائے گی اور 50 بلین درخت اگائے جائیں گے۔