Thursday, 30 January 2025, 10:17:07 pm
 
افغانستان میں جدیدہتھیاروں کی موجودگی پاکستان کیلئے تشویش کا باعث ہے:ترجمان دفتر خارجہ
January 30, 2025

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگست 2021 میں امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد افغانستان میں جدیدامریکی ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان اور اُس کے شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کیلئے شدیدتشویش کا باعث ہے ۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے افغانستان میں پائے جانے والے جدید ہتھیاروں کو واپس لینے کی امریکی اطلاعات کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہتھیار ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں استعمال کرتی رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کابل میں افغان حکام سے بارہا مطالبہ کر چکے ہیں کہ اِن ہتھیاروں کے غلط ہاتھوں میں نہ لگنے کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔