وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بدھ کے روز کراچی میں پورٹ قاسم پر کوئلے سے چلنے والے1320 میگا واٹ کے بجلی گھر کے پہلے یونٹ کا افتتاح کیا ۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہاکہ استحکام، ترقی وخوشحالی کویقینی بنانے کیلئے جمہوریت واحد راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پریقین رکھتی ہے اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر کوئی قدغن نہیں ہے۔شاہد خاقان عباسی نے بجلی گھر کے بارے میں کہاکہ پورٹ قاسم کراچی میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کے پہلے یونٹ کی تکمیل ایک اہم سنگ میل اور پاک چین دوستی کی علامت ہے ۔