Wednesday, 02 April 2025, 04:13:27 am
 
ون ڈے سیریز:پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73رنز سے ہرادیا
March 29, 2025

آج Napierمیں تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تہتر رنز سے ہرا دیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر تین سو چوالیس رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم چوالیس اعشاریہ ایک اوورز میں دو سو اکہتر رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔