Sunday, 28 June 2026, 04:39:37 pm
 
نائب وزیراعظم اور بحرین کے وزیر خارجہ کا خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
June 28, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آج بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزایانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بحرین کے وزیر خارجہ نے اسلام آباد ایم او یو پر دستخط ہونے پر اسحاق ڈار کو مبارکباد دی اور اس مفاہمت میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزایانی کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خطے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے بات چیت اور سفارت کاری آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رکھنے کیلئے پاکستان کے عزم کاا عادہ کیا۔