Sunday, 28 June 2026, 03:05:16 pm
 
پاکستان اور چین نے سرمایہ کاری کے شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
June 28, 2026

پاکستان اور چین نے سرمایہ کاری کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مشترکہ کمپنی سروس لانگ مارچ ٹائرز کی تاریخی لسٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ کمپنی پاکستان کے سروسز گروپ اور چین کی چایانگ لانگ مارچ ٹائر کمپنی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ چینی سرمایہ کاری سے قائم کسی کمپنی کے حصص پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عوام کیلئے پیش کیے گئے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی تعاون میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

کمپنی کے ابتدائی عوامی شیئرز سے تقریباً 2کروڑ 80لاکھ ڈالر حاصل ہوئے جو پاکستان کی نجی شعبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ابتدائی عوامی شیئرز کا اجرا قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ پیش رفت پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور مالیاتی تعاون کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتی ہے۔

دونوں ممالک مستقبل میں مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے اور نئے سرمایہ کاری کے منصوبوں، خصوصا ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز اور اسلامی مالیاتی نظام کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے بھی کام کریں گے۔