Sunday, 28 June 2026, 06:07:10 pm
 
حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے:ہارون اختر
June 28, 2026

پاکستان اور چین نے پاکستان میں جدید بیٹری سازی کے منصوبے کیلئے سیگل گروپ اور چین کے جوہانگ انرجی ٹیکنالوجی گروپ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے ساتھ صنعتی تعاون کو مزید مضبوط بنایا ہے۔

اس معاہدے کے تحت پاکستان میں لیتھیمION بیٹریز مقامی سطح پر تیار کی جائیں گی جو ملک میں جدید صنعت اورماحول دوست توانائی کے شعبے کی ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات کی مظہر اور پاکستان کے صنعتی شعبے پر سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور اپنی طویل مدتی اقتصادی حکمتِ عملی کے تحت صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔