Wednesday, 12 March 2025, 04:20:48 pm
 
بارہ سے زائد سیاسی قیدی مقبوضہ جموں وکشمیرسے بھارت کی جیلوں میں منتقل
February 28, 2025

بھارتی حکام نے بارہ سے زائد کشمیری سیاسی قیدیوں کو مقبوضہ جموں وکشمیر سے بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنمائوں سمیت بارہ سے زائد سیاسی قیدیو کو کوٹ بھلوال جیل' جموں' راجوری ڈسٹرکٹ جیل' سرینگر سینٹرل جیل اور دیگر ذیلی جیلوں سے ہریانہ اور اترپردیش کی جیلوں میں منتقل کیا گیاہے۔

ورلڈPRISON بریف کے بھارت دنیا کا چھٹا ملک ہے جہاں ایسے قیدیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جنہیں مقدمہ چلائے بغیر قید میں رکھا جاتا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے کشمیریوں کے اثاثوں پر قبضے کی کشمیر مخالف استعماری پالیسیوں کا تسلسل برقراررکھتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں پانچ کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرلی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ان جائیدادوں کی فروخت یا انھیں لیز پر دینے اور پولیس یا تعینات حکام کی اجازت کے بغیر کسی طرح کے انتقال ، جائیداد پرپابندی عائد کردی۔

یہ اقدام کشمیریوں کی معیشت کو کمزور کرنے اور جموں وکشمیر کے لوگوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حق خودارادیت دینے اور رائے شماری کے مطالبے سے متعلق ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی بھارتی کوششوں کا حصہ ہے ۔