Wednesday, 12 March 2025, 04:00:35 pm
 
حریت کانفرنس کی مقبوضہ کشمیر میں زمینوں پر غیر مقامی اداروں کے بڑھتے ہوئے کنٹرول پر شدید تشویش
March 04, 2025

کل جماعتی حریت کانفرنس نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں زمینوں اور کاروبار پر غیر مقامی اداروں کے بڑھتے ہوئے کنٹرول پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے-

کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک بیان میں خبردار کیاہے کہ یہ اقدامات جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے مشہور سیاحتی مقامات میں غیر مقامی ہندوؤں کی طرف سے زمینوں کی بڑے پیمانے پر خریداری اور قبضے کا حوالہ دیا اور اسے علاقے کے نظم و نسق اور قانونی لائحہ عمل کو نقصان پہنچانے کامذموم ایجنڈا قرار دیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا جو افسران غیر مقامی لوگوں کوزمین کی فروخت کی مخالفت کررہے ہیں ان کا تبادلہ دوردراز علاقوں میں کر دیا جاتاہے اور ذاتی مفادات کا تحفظ کیا جاتاہے۔