Wednesday, 12 March 2025, 04:03:53 pm
 
اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری جرائم پربھارت کامحاسبہ کرے،حریت کانفرنس
March 06, 2025

کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بی جے پی کے زیرقیادت بھارتی حکومت غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں وکشمیر میں اپنے ہندوتوا ایجنڈے کے نفاذ سے مقبوضہ وادی کے زمینی حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتی۔

حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ ایک دن بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کوتسلیم کرنا پڑے گا۔

حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کا کشمیریوں کے خلاف اس کے جاری جرائم پر بین الاقوامی قوانین کے تحت محاسبہ کرے۔