Wednesday, 12 March 2025, 09:03:16 pm
 
پاکستان کی دو کشمیری تنظیموں پر پابندی لگائے جانے کی شدید مذمت
March 12, 2025

پاکستان نے بھارتی حکام کی جانب سے عوامی ایکشن کمیشن اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کو پانچ سال کیلئے غیر قانونی تنظیمیں قرار دیئے جانے کی مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ایک بیان میں کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں پر پابندیوں کے اطلاق سے ایک بار پھر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام کی فسطائی سوچ

کی ترجمانی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے سیاسی سر گرمیوں اور اختلاف رائے کو دبانے کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔ اور یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ وادی میں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کو سراسر نظر انداز کیا

جا رہا ہے۔

ترجمان نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں اٹھائے، تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے اور جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل طور پر عملدرآمد کرے۔