وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم وطن کے دفاع کیلئے فوج کی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتی۔
کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کے 76 ویں یوم شہادت کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسر اور جوان دفاع وطن کیلئے عظیم قربانیاں دیتے رہے اور دیتے رہیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ قوم ، فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جو مادرِ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے آئندہ نسلوں کیلئے مادرِ وطن کے ساتھ وفاداری کی دائمی مثال قائم کرتے ہوئے ملک کے تحفظ کو اپنی جان پر ترجیح دی۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن پوری قوم کو شہیدوں کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔