پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام سانحہ کارساز کی 17ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
2007 میں سانحہ کارساز میں آج ہی کے روز شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے استقبالیہ جلوس پر دہشت گردوں کے حملے میں پیپلز پارٹی کے ایک سو اسی سے زائد کارکن شہید ہوگئے تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ ہمارے ان بہادر کارکنوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے جمہوریت کے عظیم مقصد کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔