Friday, 18 October 2024, 09:28:29 am
 
وزیراطلاعات کا پی ٹی آئی کے سیاسی موقف پر افسوس کا اظہار
October 17, 2024

قومی اسمبلی کو آج بتایاگیا کہ کسی غیر ملکی شہری کو جعلی پاسپورٹ کے اجراء سے متعلق کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا ہے ۔

وقفہ سوالات میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر عطاء اﷲ تارڑ نے کہاکہ مکمل تصدیقی عمل کے بعد ہی پاسپورٹ جاری کیاجاتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی خاصی کی جانچ پڑتال کیلئے تصدیقی عمل کی خاندانی اندراج کے سر ٹیفکیٹ جیسے نادرا ڈیٹا سے مطابقت شامل ہوتی ہے ۔

آج ایوان نے عدالتی اصلاحات پربحث کیلئے ایک تحریک کی منظوری دی ۔تحریک پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے پیش کی ۔قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے تحریک پربحث کا آغاز کیا ۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایک مخصوص جماعت کی جانب سے ایس سی او اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کے باوجود حکومت نے اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کامیابی سے کیا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کے سیاسی موقف پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں صبر کا فقدان ہے اور وہ دوسری سیاسی جماعتوں کا موقف نہیں سنتی۔انہوں نے یاد دلایا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں سیاسی استحصال کی تمام حدیں پار کر دیں اور پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی خواتین سیاسی رہنماں کو بھی نہیں بخشا۔وزیر اطلاعات نے نشاندہی کی کہ پی ٹی آئی ایس سی او اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پریشان ہے جس میں خطے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا گیا ہے۔