Friday, 18 October 2024, 09:26:58 am
 
ایس سی او سربراہی اجلاس کا کامیاب انعقاد،سینیٹ کا حکومت کو خراج تحسین
October 17, 2024

سینٹ نے آج ایک قرارداد منظور کی جس میں اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پرحکومت کو مبارک باددی گئی ہے ۔

قرارداد سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی ۔

قرارداد میں اس اعتماد کا اظہارکیا کہ اس اجلاس سے علاقائی رابطے ، سرمایہ کاری ، بنیادی ڈھانچے، موسمیاتی اور سلامتی اہداف کے فروغ میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی جغرافیائی حیثیت اور کردار میں اہم کردارادا کرے گا ۔