Friday, 18 October 2024, 09:54:05 am
 
کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کا یوم شہادت
July 27, 2024

کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کا76واں یوم شہادت آج (ہفتہ) منایا گیا۔

راجہ محمد سرور شہید دس نومبر انیس سو دس کو گوجر خان کے گاؤں سنگھوری میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے1944 میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

کشمیر کے محاذ پر جنگ کے دوران انہوں نے ملک کیلئے عظیم قربانی دی اور ستائیس جولائی انیس سو اڑتالیس کو تلپترا آزاد کشمیر میں جام شہادت نوش کیا۔

وہ نشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے فوجی افسر تھے۔

ادھر پاکستان کی مسلح افواج چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کیپٹن محمد سرور شہید کو ان کے یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کیپٹن محمد سرور شہید نے مادر وطن کے دفاع کیلئے غیر متزلزل حوصلے اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔

کیپٹن محمد سرور شہید کا یوم شہادت ہمیں پاک فوج کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔