Saturday, 27 April 2024, 05:13:07 am
پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کا 54 واں یوم تاسیس
November 29, 2018

 پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے پیر کے روز اپنا 54 واں یوم تاسیس منایا۔ پی ٹی وی کے مینجنگ ڈائریکٹر ارشد خان نے اس موقع پر پی ٹی وی سپورٹس میں ایک تقریب کے دوران کیک کاٹا۔

تقریب میں شعیب اختر، راشد لطیف اور عبدالرزاق سمیت کرکٹ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اُدھر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ٹیلی ویژن کے 54 ویں یوم تاسیس پر پی ٹی وی کی انتظامیہ افسروں اور دوسرے ملازمین کو مبارکباد دی ہے۔

 اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا پی ٹی وی کو حقیقی ادارہ بنانے والے ہزاروں ورکروں اداکاروں کی خدمات کے اعتراف کا دن ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ادارے میں سیاسی مداخلت ختم کردی ہے اور اب یہ ادارہ سنسر شپ کی پالیسی کے بعد پیشہ ورانہ خطوط پر اپنی ذمہ داریاں پورا کررہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.