Thursday, 30 January 2025, 12:00:51 pm
 
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کی اپیل
January 16, 2025

کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پرزوردیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کو اپنے رواں سال کے اہداف میں ترجیح دیں۔

ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے انتونیوگوتریس پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کے ذریعے کشمیریوں کی حالت زار کے ازالے اور بین الاقوامی قانون اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کریں۔

ادھر سول سوسائٹی کے کارکنوں نے رواں ماہ کی چھبیس تاریخ کو بھارت کے یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوںمیں اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کوایک فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں تلاشی ، محاصروں اور چھاپوں کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور پہلے سے خراب صورتحال کو مزید خراب کیا جارہا ہے۔