لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔
ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔
چھبیس جنوری کشمیری باشندے تہوار کے طور پر نہیں بلکہ قبضے اور جبر کی ایک سنگین یاددہانی کے طور پر مناتے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی پولیس نے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں سری نگر جموں شاہراہ پر پابندیاں مزید سخت کردی ہیں۔