آج جب دنیا بھر میں یوم مذہب منا یا جارہا ہے، بھارت کی مذہبی اقلیتوں کو منظم تشدد، امتیازی سلوک اور اپنی بقا کے خطرے کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت میں اقلیتیں یہ دن منانے کے بجائے مودی حکومت کی ہندوتوا پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے منظم تشدداورامتیازی سلوک کا شکار ہیں۔
معاشی اور سماجی پسماندگی کے ساتھ ساتھ مسلمانوں اور عیسائیوں پر حملوں میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث بھارت کو عالمی سطح پر تنقید کا سامناہے۔
موجودہ حکومت کے تحت مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں اور دیگر پسماندہ طبقوں پر مسلسل ظلم و ستم بھارت کے جمہوری اقدار اور زمینی حقائق کے درمیان کھلے تضاد کو واضح کرتا ہے۔