قومی اسمبلی کے سپیکر سردارایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ آئین کو نصاب میں لازمی مضمون کے طور پر شامل کرنے کے لئے اقدامات کرے گی۔
آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ادارے مل کر ملک کو در پیش مشکلات سے نکال سکتے ہیں انہوں نے کہا ملک کو درست سمت پر گامزن کرنے کے لئے ایک مضبوط پارلیمنٹ ناگزیر ہے۔
ادھر آج اسلام آباد میں اٹلی کی سفیرمیریلینا ارمیلن سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا پاکستان اور اٹلی کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلے اور پاکستان اٹلی پارلیمانی دوستی گروپ سے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
اٹلی کی سفیر نے پاکستان کے ساتھ اٹلی کی تزویراتی شراکت داری مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔