نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر عبدالعلیم خان نے وفاقی دارالحکومت میں کاروباری سہولت مرکز کی فوری اور معیاری تعمیر کویقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں زیر تعمیر کاروباری سہولت مرکز کے دورے کے موقع پر کہاکہ اس سنٹر کی طرز پر صوبوں میں مزید مراکز قائم کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ مرکز کاروباری افراد کیلئے ون ونڈو سہولتیں فراہم کرے گا ۔
حکام کو کاروباری سہولت مرکز کا LAYOUT پلان تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرکز میں بپلک وقت چالیس کائونٹر کام کریںگے ۔
عبدالعلیم خان نے کہاکہ کاروباری سہولت مرکز میں یونیورسٹی کے گریجویٹس کو پرکشش پیکج پر بطور آفیسر بھرتی کیاجائے گا ۔