سندھ اسمبلی نے صوبے میں منشیات کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے متفقہ طورپر سندھ نارکوٹکس کنٹرول ترمیمی بل منظور کرلیا ۔
بل سندھ کے سینئر وزیر ایکسائزٹیکسیشن شرجیل انعام میمن نے آج کراچی میں صوبائی اسمبلی میں پیش کیا ۔
انہوں نے بل کی حمایت کرنے پر تمام ارکان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ سندھ رینجرز کے ڈی جی نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کیلئے فورس فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔