پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج کراچی میں کسانوں میں بے نظیر ہاری کارڈز کا اجرا کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ بے نظیر ہاری کارڈ کے زریعے کسان آسان شرائط پر قرضے حاصل کرسکتے ہیں جبکہ بیج اور جراثیم کش ادویات بھی خرید سکتے ہیں ۔
بعد میں انھوں نے کسانوں میں ـ بے نظیر ہاری کارڈز تقسیم کئے۔