آج صبح کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب منعقد کی گئی۔
پاکستان ائر فورس اکیڈمی اصغر خان کے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے بابائے قوم کے مزار پر گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کے ائیر آفیسر کمانڈنگ ، ائیر وائس مارشل شہریار خان ستارہ امتیاز ملٹری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
انہو ں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات درج کئے۔