سندھ حکومت نے صوبے میں ای گورننس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ کراچی میں وزیراعلی سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
انہوں نے پہلے مرحلے میں سیکرٹریٹ کی سطح پر تمام محکموں کو ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کو ایک ای سسٹم شروع کرنا چاہئے او ریہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ساتھ ساتھ باہمی طورپر بھی منسلک ہونا چاہئے۔