سندھ کابینہ نے صوبے میں کسانوں کو بے نظیر ہاری کارڈز کے اجراء کی منظوری دی ہے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کابینہ نے صوبائی محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ وہ ہاری کارڈز رکھنے والے کسانوں کو فراہم کئے جانے والے فوائد کی سفارشات پیش کرے۔ ابتدائی طور پر ہاری کارڈز پچیس ایکڑ اراضی رکھنے والے کسانوں کو دیئے جائینگے۔
کابینہ نے انسانی ترقی کے بارے میں قومی کمیشن اور Basic ایجوکیشن کمیونٹی سکول کے اساتذہ کے اعزازیے کو پچیس ہزار روپے سے بڑھا کر سینتیس ہزار روپے کر دیا۔
کابینہ نے ضلع دادو میں کیڈٹ کالج کاکڑ پاک بحریہ کے حوالے کرنے کی بھی منظوری دی۔