Wednesday, 09 October 2024, 11:06:53 am
 
سندھ حکومت کا مٹیاری اور جامشورو میں 34 ہزار ایکڑ رقبے پر جنگلات لگانے کا فیصلہ
September 02, 2024

سندھ حکومت نے مٹیاری اور جام شورو کے اضلاع میں چونتیس ہزار ایکڑ رقبے پر جنگلات لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ماحولیاتی مسائل سے نمٹا جا سکے۔

یہ فیصلہ آج(پیر) کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سرکاری و نجی شراکت داری بورڈ کے پینتالیسویں اجلاس کے دوران کیا گیا۔

اجلاس میں شہید بے نظیر آباد، دادو، نوشہرو فیروز، جام شورو، خیر پور، لاڑکانہ اور سکھر کے اضلاع میں اٹھاسی ہزار ایکڑ رقبے پر جنگلات کی بحالی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔