اقوام متحدہ میں پاکستان نے کولمبیا میں جامع مذاکرات، ترقی اور انصاف کے ذریعے پائیدار امن قائم کرنے کی ضرور ت پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کولمبیا کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بیان دیتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ امن معاہدے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔