Wednesday, 23 April 2025, 11:57:42 pm
 
بحری معیشت کو قومی اقتصادی مرکز کے طو پربروئےکارلانے کے عزم کا اعادہ
April 23, 2025

 بحری امور کے وزیر جنید انوار چوہدری نے بحری معیشت کو قومی اقتصادی ترقی کے مرکز کے طورپر بروئے کار لانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار بدھ کے روز اسلام آبا د میں بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی سے ملاقات میں کیا ۔

ملاقات میں بحری شعبے کو ملک کے اقتصادی ایجنڈے میں بنیادی اہمیت دینے کے حکومت کے عزم کا اظہارکیاگیا ۔

دونوں رہنمائوں نے رواں سال نومبر میں کراچی میں ہونے والی پاکستان کی بین الاقوامی بحری نمائش اور کانفرنس کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

جنید انور چوہدری نے کہا کہ یہ نمائش سرکاری اور نجی شعبے کے متعلقہ فریقوں کیلئے ایک اہم  پلیٹ فارم ثابت ہوگی  انہوں نے کہا کہ نمائش کے ذریعے پاکستان کے بحری شعبے کی حقیقی استعداد کار کو بھی اجاگر کیا جائے گا اور قومی سطح پر معاشی ترقی کو نئی جہت دینے میں مدد ملے گی۔

وزیر توانائی نے ماہی پروری ، ایکواکلچر ، ساحلی سیاحت ، جہاز رانی اور بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں مواقع کو اجاگر کیا تاکہ معاشی ترقی کو فروغ دیاجاسکے۔