منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے بحرین کے ساتھ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ماہی گیری سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کیلئے پاکستان کی خواہش ظاہر کی ہے۔
انہو ں نے آج اسلام آباد میں پاک بحرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کیلئے برینڈ کی تیاری کا قومی مرکز قائم کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر نے پائیدار معاشی ترقی کیلئے ملکی برآمدات کا حجم بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
احسن اقبال نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ اپنی معیاری مصنوعات کے ساتھ عالمی منڈیوں میں جگہ بنانے کیلئے سخت محنت کریں۔