وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک ترکیہ تذویراتی شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہوتی رہے گی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ترکیہ کو مسلسل ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ترک صدر رجب طیب اردوان کی قیادت اور دور اندیشی کوسراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں انقرہ میں صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کرکے انتہائی خوشی ہوئی اور ہم نے فروری میں صدر اردوان کے دورہ پاکستان کے دوران کئے گئے فیصلوں پر تیزی سے عملدرآمد ہونے
کا جائزہ لیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے تجارت، ٹیکنالوجی، دفاع، توانائی اور عوامی روابط کے شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔