Thursday, 24 April 2025, 12:19:57 am
 
حکومت سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر رہی ہے،وزیر پٹرولیم
April 23, 2025

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم کے شعبے میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بات کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی کے کنٹری منیجر علی طہٰ التمیمی سے آج اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔

اس موقع پر علی طہٰ التمیمی نے کہا کہ ان کی کمپنی پاکستان کے آف شور نیلامی مرحلے میں حصہ لے گی۔

علی پرویز ملک نے کویت فارن پیٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی کی جانب سے پاکستان میں تیل کے نئے ذخائر کی تلاش میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔