Thursday, 24 April 2025, 12:45:43 am
 
پاکستان ، زمبابوے کا تجارتی، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون مضبوط بنانے کاعزم
April 23, 2025

 پاکستان اور زمبابوے نے تجارتی، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون مضبوط بنانے کے باہمی عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار وزیرتجارت جام کمال خان اورپاکستان میں زمبابوے کے سفیر        Titus Mehliswa Jonathan Abu Basutu کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے " لک افریقہ پالیسی" کے تحت پاکستان کی بھرپور رسائی کو بھی اجاگر کیا۔

زمبابوے کے سفیر نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو زمبابوے میں شاندار مواقع کی تلاش کی دعوت دی۔