قوم نے یوم پاکستان کورونا وائرس کی وباء پھوٹنے کے باعث سادگی سے اور اس وباء کے خلاف جنگ لڑنے کے عزم کے ساتھ منایا۔
احتیاطی تدابیر کے طور پر ہر قسم کے عوامی اجتماعات خصوصاً فوجی پریڈ منسوخ کردی گئی ۔
ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن نے خصوصی پروگرام نشر کئے جبکہ اخبارات نے اس موقع پر خصوصی ضمیمے شائع کئے ۔
یہ دن 1940ء میں آج ہی کے دن قرارداد لاہور منظور کئے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کے حصول کے ایجنڈے کا عزم کیا تھا۔