اقوام متحدہ میں پاکستان نے یوکرین تنازع کے خاتمے کیلئے فوری جنگ بندی اور مذاکراتی عمل کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے فوری جنگ بندی اور مذاکرات و سفارت کاری کی بحالی پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے دائرہ کار میں توسیع سے شہری آبادی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو مزید نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے فریقین کے درمیان اعتماد سازی کے اقدامات اور بامعنی مذاکرات کی بحالی کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔