Tuesday, 23 June 2026, 08:18:52 pm
 
اقوام متحدہ میں پاکستان کا شام میں حالیہ مثبت پیشرفت کا خیرمقدم
June 23, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان نے شام میں حالیہ مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملک کی جاری سیاسی تبدیلی، استحکام کی کوششوں اور بین الاقوامی برادری میں شمولیت کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اسرائیل کی جانب سے فوجی دراندازی، بلاجواز گرفتاریوں اور املاک کی تباہی و بیروزی گاری سمیت شام کی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کی۔

انہوں نے شام کے مقبوضہ علاقے گولان میں حال ہی میں اعلان کیے گئے پانچ سالہ آبادکاری کے توسیعی منصوبے کو بھی بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا۔