وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کی اراضی واگزار کرانے کیلئے تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے آج راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم کسی کے اثرورسوخ سے مرعوب نہیں ہونگے اور ریلوے کی تمام قابض اراضی کو واگزار کیا جائے گا۔
حنیف عباسی نے معاشی اشارے بہتر ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درجہ بندی کے بین الاقوامی ادارے بھی پاکستان کی مثبت معاشی بہتری کا اعتراف کررہے ہیں۔