صدر آصف علی زرداری نے آرمینیا کے صدر، حکومت اور عوام کو اُن کے پینتیسویں یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔
آرمینیا کے صدر واہگن خاچاتوریان کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آرمینیا دو طرفہ تعلقات کے نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون امن، ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔