نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اکیاسی ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وہ وزیر اعظم کے ہمراہ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی متعدد دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
وہ وزارتی فورمز میں شرکت کریں گے اور پاکستان کے لیے اہم امور سمیت اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی ترجیحات پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔