Monday, 21 September 2026, 06:38:49 pm
 
دنیا بھر میں آج امن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
September 21, 2026

دنیا بھر میں آج امن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انیس سو اکیاسی میں امن کا عالمی دن مقرر کیا تھا۔ دو دہائیوں کے بعد دو ہزار ایک میں جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر اس دن کو عدم تشدد اور جنگ بندی کا مرحلہ قرار دینے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

''امن کے لیے سرمایہ کاری: ہر ایک کے لیے، ہر جگہ اور ہر روز'' کے عنوان کے تحت اس سال کے امن کے عالمی دن کا مقصد قیام امن کے لیے کوششیں کرنے والوں کو سراہنا ہے جو مقامی سطح پر اقدامات کرتے ہوئے استحکام کی بنیاد رکھ رہے ہیں اور بنیادی سطح پر پائیدار امن کا قیام عمل میں لا رہے ہیں۔