وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی کا حکومتی عزم ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے آج کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ صحت سے منسلک افراد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقی طور پر انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شفافیت لانے کیلئے پورے شعبہ صحت کو ڈیجیٹائز کیا جارہا ہے۔