وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کوہاٹ واقعہ میں شہید ہونے والے تین بہنوں کے اکلوتے بھائی، پولیس اہلکار فہیم اللہ کے گھر کا دورہ کیا۔
انہوں نے فہیم اللہ شہید کے والد اکرام اللہ سے ملاقات کی اور شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستانی قوم فہیم اللہ جیسے بہادر جوانوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے ملک کے امن و سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر اہلکاروں کے ساتھ کھڑی ہے۔